ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو میں طوفان کی وارننگ، بھاری بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

تمل ناڈو میں طوفان کی وارننگ، بھاری بارش کا امکان:محکمہ موسمیات

Thu, 01 Dec 2016 13:14:22    S.O. News Service

چنئی، 30؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بنگال کی خلیج میں بنے سمندری طوفان کے جمعہ 2دسمبر کو تامل ناڈو کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی پریس ریلیزمیں بتایا گیا کہ یہ طوفان چنئی اور ویدارنیم کے درمیان کڈڈلور کے پاس سمندر سے ٹکرائے گا۔ناڈا نام کے اس طوفان کی وجہ سے بدھ کی رات کو چنئی میں درمیانے درجے کی بارش اور جمعرات کو پنڈوچیری اور تمل ناڈو کے شمالی ساحلی علاقوں میں تیز بارش کی پیشن گوئی ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے طوفان انتباہ ڈویژن نے کہا کہ سیٹ لائٹ سے حاصل تصاویر میں اشارے ملتے ہیں کہ جنوب بنگال کی خلیج پر دباؤ بنا ہے،فی الحال اس کا مرکز چنئی کے جنوب میں تقریبا 1070کلومیٹر اور پنڈوچیری کے مشرقی جنوب میں 1030کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 30نومبر کی شام سے تمل ناڈو اور پنڈوچیری ساحلوں پر سمندر میں نہیں جانے کا مشورہ دیا۔


Share: